32 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’پاکستانی ڈرامے دیکھ کر اردو سیکھی‘، بشریٰ انصاری کی نورویجن مداح کا...

’پاکستانی ڈرامے دیکھ کر اردو سیکھی‘، بشریٰ انصاری کی نورویجن مداح کا انکشاف


فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی نورویجن مداح نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھ کر اردو بولنا سیکھی۔

بشریٰ انصاری آج کل ناروے میں موجود ہیں اور وہاں گزرے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی وہاں پر اپنی ایک مداح سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں مداح بشریٰ انصاری سے ملاقات ہونے پر بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔

دورانِ ملاقات مداح نے اداکارہ کو بتایا کہ میں نے اردو پاکستانی ڈرامے دیکھ کر سیکھی ہے بلکہ جب میری شادی ہونے والی تھی تو میری بہن نے مجھ سے کہا کہ تم پاکستانی ڈرامے دیکھو ان سے کچھ سیکھ جاؤ گی۔

مداح نے بشریٰ انصاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کام بہت زبردست ہے، ہمیں اس سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ اچھا سیکھتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات