33 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومغزہ لہو لہواپیلٹ ٹربیونل نے شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس...

اپیلٹ ٹربیونل نے شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کیلئے بھجوا دیا



اسلام آباد:

اپیلٹ ٹربیونل نے  شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کیلئے کمپٹیشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔

اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا کہ کمپٹیشن کمیشن 90 روز میں شوگر کارٹلز کیس کا فیصلہ کرے، کمپٹیشن کمیشن کا چیئرپرسن جوڈیشل کارروائی میں کاسٹنگ ووٹ استعمال نہیں کر سکتا۔

2021 میں شوگر ملز پر کارٹل بنانے اور قیمتیں فکس کرنے پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد ہوا تھا، دو ممبرز نے جرمانے کے حق میں جبکہ دیگر دو نے مخالفت میں فیصلہ دیا تھا۔

ٹربیونل نے کہا کہ کمیشن کی چیئرپرسن نے کاسٹنگ ووٹ کے ذریعے دو، دو سے برابر فیصلے کو اکثریت میں بدلا تھا، کاسٹنگ دوٹ ختم ہونے سے پرانا فیصلہ دوبارہ دو دو سے برابر ہو گیا، چئیرمین کمپٹیشن کمیشن دوبارہ سماعت کر کے اپنا فیصلہ دیں۔

یاد رہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چیئرپرسن کے کاسٹنگ ووٹ سے فیصلہ کو عدالت میں چلینج کر رکھا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات