33 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفلم لو گرو کا بجٹ کتنا ہے؟ ہمایوں سعید نے بتادیا

فلم لو گرو کا بجٹ کتنا ہے؟ ہمایوں سعید نے بتادیا


—فائل فوٹوز

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم لو گرو کے بجٹ سے پردہ ہٹا دیا۔ 

عید الاضحیٰ 2025ء پر ریلیز ہونے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے، فلم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی کہانی ایک خود ساختہ لو گرو اور لندن میں مقیم ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کے گرد گھومتی ہے، اس فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں کی گئی ہے۔

ہمایوں سعید اس وقت ماہرہ خان کے ساتھ امریکا میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں ان سے ایک سوال میں جب فلم کے بجٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بجٹ اتنا بڑا نہیں، ہم نے اس فلم پر 28 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، یہ ایک پاکستانی فلم ہے، اس لیے یہ رقم بالی ووڈ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، آپ جو ہمارے ڈرامے دیکھتے ہیں، ان کا بجٹ بھی بہت محدود ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی بات نہ کریں بس مجھے یہ بتائیں کہ کوالٹی کیسی ہے؟ فلم کو دیکھ کر لگنا چاہیے کہ یہ 100 کروڑ کی ہے، چاہے بجٹ 30 کروڑ ہی کیوں نہ ہو!

مداحوں نے ہمایوں سعید کی اس بات کو سراہا اور کہا کہ واقعی، پاکستانی ڈرامے دنیا کے بہترین ڈرامے ہیں اور محدود بجٹ کے باوجود شاندار کوالٹی پیش کرتے ہیں۔

ہمایوں سعید نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک بڑے مسئلے کم سینما اسکرینز  پر بھی بات کی۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ اسکرینز کی ضرورت ہے تاکہ بزنس اچھا ہو سکے، جو فلمیں کامیاب ہوئیں جیسے مولاجٹ، جوانی پھر نہیں آنی 2، قائداعظم زندہ باد، پنجاب نہیں جاؤں گی، لندن نہیں جاؤں گا وہ صرف 100 سے 120 اسکرینز پر ریلیز ہوئیں، ذرا تصور کریں کہ اگر ہمارے پاس 500 یا 1000 اسکرینز ہوں، تو کیا ہو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات