33 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا


تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

انگینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کےلیے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

جمعرات کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جو روٹ نے اپنا انفرادی طور پر 28 واں رن مکمل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

یوں اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے۔

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 153 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس کے پاس تھا جنہوں نے 159 ٹیسٹ میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

اس کے علاوہ بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 160، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 162 اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے 163 ٹیسٹ میچز میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں 22 سال بعد ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں۔ یہ میچ دونوں بورڈز کی رضامندی سے پانچ کے بجائے چار روز تک محدود ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات