33 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقومی خواتین ٹی ٹوئنٹی، اسٹارز نے چیلنجرز کو 6 رنز سے ہرادیا

قومی خواتین ٹی ٹوئنٹی، اسٹارز نے چیلنجرز کو 6 رنز سے ہرادیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کوالیفائر میں اسٹارز نے چیلنجرز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ 24 مئی کو فائنل میں اسٹارز کا مقابلہ کانکررز سے ہوگا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹارز نے 8 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔طوبیٰ حسن 35، حورینہ سجاد 34 اور سدرہ نواز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ رامین شمیم نے14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ چیلنجرز جواب میں 8 وکٹوں پر 128 رنز بناسکی۔ یسریٰ عامر 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ نتالیہ پرویز 28 اور صدف شمس نے27 رنز بنائے۔فاطمہ زہرہ نے 15 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات