33 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںچار روزہ ٹیسٹ سے مستقبل کا آغاز؟

چار روزہ ٹیسٹ سے مستقبل کا آغاز؟


کراچی (جنگ نیوز) انگلینڈ اور زمبابوین کرکٹ ٹیمیں 22 سال بعد ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں۔ یہ میچ دونوں بورڈز کی رضامندی سے پانچ کے بجائے چار روز تک محدود ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو ممکن ہے کہ مستقبل میں مزید ٹیمیں بھی چار روزہ ٹیسٹ کو اپنائیں۔ آئی سی سی کی جانب سے رکن ممالک کو فارمیٹ کے انتخاب کا اختیار دیے جانے کے بعد ایسی تبدیلیاں اب زیادہ عام ہوتی جا رہی ہیں، خصوصاً ان میچز میں جہاں فریقین کے درمیان طاقت کا توازن برابر نہ ہو۔ خیال رہے کہ 1979سے قبل تین، چار اور چھ روزہ میچز کے علاوہ ’’ٹائم لیس ٹیسٹ‘‘ بھی کھیلے جا چکے ہیں۔ یعنی میچ نتیجہ نکلنے تک ختم نہ ہو ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم وقت میں مکمل ہونے والے ٹیسٹ میچز نشریاتی تقاضوں، مالی وسائل، اور شائقین کی توجہ برقرار رکھنے کیلئے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم روایت پسند اسے ٹیسٹ کرکٹ کی روح کے منافی قرار دیتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات