37 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکھلاڑیوں کا انتخاب تجربے یا شہرت نہیں، کارکردگی پر ہوگا، ہیسن

کھلاڑیوں کا انتخاب تجربے یا شہرت نہیں، کارکردگی پر ہوگا، ہیسن


کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں، کارکردگی پر ہوگا۔ ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق پر فارمنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہوں، یقین ہے ٹیم کی رہنمائی کر سکتا ہوں، میرا مقصد پاکستان کو جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے اور شائقین کے دل بھی جیتے ۔ جانتا ہوں کہ یہ آسان نہیں ہے ، تاہم ہم کامیاب کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، جانتا ہوں کہ یہ آسان نہیں ہے بلکہ ایک بڑا چیلنج ہے، کھلاڑیوں کا انتخاب ٹیم کے گیم پلان میں مخصوص کردار ادا کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے اس بات پر مبنی ہوں گے کہ ہم کیا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور کرکٹ کا کیا انداز اپنانا چاہتے ہیں۔ ہیسن کا پہلا امتحان بنگلا دیش کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات