دبئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) کی ایک یادگار تقریب میں شرکت کی جس میں انسانی ہاتھوں کے نقش (ہینڈ پرنٹس) سے تخلیق کردہ دنیا کے سب سے بڑے متحدہ عرب امارات کے پرچم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بننے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس پرچم میں 24,514انفرادی ہینڈ پرنٹس شامل ہیں جو دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے نقش کیے اور یہ منفرد پرچم یو اے ای کے تنوع اور اتحاد کی علامت کا غماز ہے۔