39 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومغزہ لہو لہوفائنل میں رسائی کے لیے پُرامید ہیں، ٹیم کا مائنڈ سیٹ مثبت...

فائنل میں رسائی کے لیے پُرامید ہیں، ٹیم کا مائنڈ سیٹ مثبت ہے، عبداللہ شفیق



لاہور:

لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کی حالیہ کارکردگی، اپنی انفرادی پرفارمنس اور آئندہ میچز کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مکمل یکجہتی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

عبداللہ شفیق نے اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا ko سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کر سکا۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس ٹیم کی جیت میں مددگار ثابت ہو۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف میچز؛ ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم

جدید کرکٹ کے تقاضوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں فٹنس اور ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مائنڈ سیٹ بھی اہم ہوتا ہے۔ اگر سوچ مثبت ہو تو نتائج بھی بہتر آتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی علم ہے اور ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا پتہ ہے اور ہر کوئی اسی کے مطابق پرفارم کرتا ہے۔

اپنی بیٹنگ پوزیشن پر گفتگو کرتے ہوئے شفیق نے کہا کہ میں ہمیشہ سے اوپننگ کرتا آیا ہوں، لیکن جہاں ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے وہاں کھیلنے کے لیے تیار رہتا ہوں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین ہماری ٹیم کے لیڈر ہیں، اور ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل ایلیمینیٹر: قلندرز نے کنگز کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اہم میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے شفیق نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ اسلام آباد کے خلاف اچھا پرفارم کریں گے اور فائنل میں جگہ بنائیں گے۔

انہوں نے فیلڈنگ میں ہونے والی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کیچز ڈراپ ہونا میچ کا حصہ ہیں، مگر ہم کوشش کرتے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتر کارکردگی دکھا کر ان غلطیوں کو کور کیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات