30 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومتجارتی خبریںچینی کی قیمت 180 سے 185 روپے تک جا پہنچی

چینی کی قیمت 180 سے 185 روپے تک جا پہنچی


—فائل فوٹو

مہنگائی نے چینی کا ذائقہ کڑوا کردیا، کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت 180 اور 185 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

شہر قائد میں ہول سیل میں چینی کا بھاؤ 168 روپے فی کلو ہے، ہول سیل میں چینی کی سرکاری قیمت 160روپے ہے جبکہ ریٹیل میں 163 روپے فی کلو ہے۔

ہول سیلرز کے مطابق بازار کو چینی 167 روپے میں سپلائی کر رہے ہیں، ڈیلرز چینی بغیر بل کے فروخت کرتے ہیں۔

چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا کہ معاملہ سیلز ٹیکس چوری کا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ میں چینی کی ایکس مل قیمت بھی درج ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کے ہول سیلرز، ڈیلرز اور ریٹیلرز کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، ملوں میں ٹریس اینڈ ٹریک نظام کے باوجود سیلز ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات