ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
سندھ میں حیدرآباد، سکھر، دادو، نوابشاہ، لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا۔
شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں جبکہ گرمی کے باعث گنے کا رس، تھادل، لیمو پانی سمیت دیگر ٹھنڈے مشروبات کے اسٹالز پر عوام کا رش ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، ڈی جی خان، سرگودھا اور متعدد علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
نوجوانوں نے گرمی سے بچنے کےلیے سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا جبکہ ٹوپی، عینک اور رومالوں کی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔
ادھر بلوچستان کے علاقہ نصیرآباد، جعفرآباد اور سبی گزشتہ تین دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
علاوہ ازیں دیہی علاقوں میں 22 جبکہ شہری علاقوں میں 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔