31 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوچیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے پاکستان کو نقصان ہوا؟

چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے پاکستان کو نقصان ہوا؟


پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی کامیاب چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد اور سابقہ تمام ویور شپ ریکارڈ ٹوٹنے بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔


کرک ٹوڈے نامی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیلئے مالی نقصان کا سبب بنی ہے، جس سے بورڈ کو 869 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد 85 فیصد نقصان برداشت کرنا پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو اَپ گریڈ کرنے کیلئے 18 ارب روپے (یعنی تقریباً 58 ملین ڈالر) خرچ کیے ہیں جبکہ تقریب کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر اضافی بھی خرچ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی نے نئے ریکارڈ بناڈالے

پی سی بی کو میزبانی کی فیس، ٹکٹوں کی فروخت اور اسپانسر شپ سے صرف 6 ملین ڈالر ملے، جس کے نتیجے میں تقریباً 85 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران صرف ایک ہوم میچ کھیلا، جس میں انہیں شکست ہوئی اور دوسرے میچ میں بھارت نے دبئی میں ہرا کر ٹیم کو پہلے راؤنڈ سے باہر کردیا بعدازاں بنگلادیش کیخلاف راولپنڈی میں شیڈول میچ بارش کی نذر ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات