دہلی (جنگ نیوز) بھارتی اولمپئن جیولن تھرور شیوپال سنگھ اپنے ملک کیلئے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن گئے، کیریئر میں دوسری بار ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ذرائع کے مطابق ان کا یورین سیمپل رواں سال کے آغاز میں بغیر مقابلے کے دوران لیا گیا تھا، جس میں ممنوعہ مادہ پایا گیا۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر انہیں 8 سال تک کی پابندی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔