36 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبرطانوی شہری نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیا

برطانوی شہری نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیا


برطانوی شہری نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے قریبی شہر بیڈ فورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ایتھلیٹ ولیم گوج نے آسٹریلیا میں 35 دن تک دوڑ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ولیم گوج نے 15 اپریل کو پرتھ کے کوٹسلو بیچ سے 3800 کلومیٹر کی دوڑ شروع کی اور یہ دوڑ پیر کی سہ پہر آسٹریلیا کے مشہور بونڈی بیچ پر ختم ہوئی۔

ولیم گوج ہر روز ڈھائی میراتھن کے برابر تقریباً 100 کلو میٹر تک دوڑ لگاتے ہیں۔ انہوں نے میراتھن میں دوڑ لگانے کا فیصلہ 2018 میں اپنی والدہ کی کینسر سے موت کے بعد کیا، انہوں نے برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا میں کینسر کے خیراتی اداروں کے لیے رقم جمع کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل آسٹریلیا بھر میں دوڑنے کا سابقہ عالمی ریکارڈ کرس ٹرن بل کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں یہ کارنامہ 39 دنوں میں انجام دیا تھا۔

اس کے علاوہ آسٹریلوی الیکٹریشن نیڈ بروک مین نے اسی راستے کو 47 دنوں میں دوڑ کر چیریٹی کے لیے بڑی رقم جمع کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات