نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت کےوزیر داخلہ نے کہاہے کہ بھارتی کمانڈوز نے ماؤ نواز باغیوں کے سربراہ کو ہلاک کر دیا، دہائیوں سے جاری تنازعے کو کیایہ فیصلہ کن دھچکا ہو سکتا ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ فوجیوں نے وسطی بھارت میں 27 باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا،ماؤسٹ گروپ کے اعلیٰ ترین رہنما بھی شامل ہیں، جسے ہمالیہ کے دامن میں واقع گاؤں میں عام طور پر نکسلی بغاوت کہا جاتا ہے، جہاں تقریباً چھ دہائیاں قبل ماؤنواز سے متاثر گوریلا تحریک شروع ہوئی تھی۔امیت شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں ایک آپریشن میں ہماری سیکورٹی فورسز نے27خوفناک ماؤنوازوں کو بے اثر کر دیا ہے۔