32 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوہمارا دشمن ذہنی طور پر پست، کم ظرف اور گھٹیا ہے

ہمارا دشمن ذہنی طور پر پست، کم ظرف اور گھٹیا ہے



لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ڈیمج اتنا زیادہ ہے کہ گجرات کے قصائی اور اب انڈیا کے قصائی اس سے ہمیں کیا توقع ہوسکتی ہے، یہی توقع کر رہے تھے کہ اس محاذ پرشکست ہوئی ہے تو اس محاذ پر آئے گا وہ آنا شروع ہو گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے ایک چیز سمجھ نہیں آتی کوئی علیحدگی پسند ہو کوئی آزادی کی تحریک چلا رہا ہو وہ معصوم بچوں کو نشانہ بنا سکتا ہے؟

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارا جو دشمن ہے وہ ذہنی طور پر پست ، کم ظرف اور گھٹیا ہے اور وہ اپنے ہر عمل میں یہ ثابت کرتا ہے، کوئی کریکٹر بھی ہوتا ہے، جنگوں کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں انڈیا کی اِنوولومنٹ کی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، طالبان نے ٹی ٹی پی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، این ڈی ایس اور را کا نیکسس ہی بلوچستان میں کام کر رہا ہے، ہم تمام ثبوت ہونے کے باوجود انڈیا کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب نہیں کر پائے، پہلگام واقعہ کا کوئی ثبوت نہ ہونے کے باوجود پاکستان پر الزام لگایا گیا۔ 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ بات ہو رہی ہے ایگریسیو ڈپلومیسی کی اور کہ ہم ماضی میں کیوں نہیں کر سکے، دیکھیں ہم نے ڈوزیئر ہر جگہ پہنچائے، بڑا ہی اندوہناک واقعہ ہے جو آج خضدار میں ہوا، بچے شہید ہوئے۔

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ خضدار میں جو واقعہ ہوا ہے اس پر جتنا افسوس کیا جائے اور جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، دنیا بھر میں اس پر افسوس کیا جا رہا ہے تو اس کے پیچھے بھارت ہی ہے، مودی نے اس بات کا خود اعتراف کیا کہ بلوچستان میں اس کی مداخلت ہے، ظاہر ہے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے تاہم پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلیے اتنے بچوںکی شہادتیں ، ان کے ساتھ دہشتگردی کرنا یہ کہا لکھا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات