32 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقطری تحفہ لگژری بوئنگ 747 ٹرمپ نے قبول کرلیا، بطور ایئر فورس...

قطری تحفہ لگژری بوئنگ 747 ٹرمپ نے قبول کرلیا، بطور ایئر فورس ون استعمال ہوگا


امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا لگژری بوئنگ 747 طیارہ صدر ٹرمپ کے نئے ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کے لیے قبول کر لیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے 400 ملین ڈالر مالیت کا یہ طیارہ سرکاری طور پر وصول کیا، جو امریکی صدر کے سرکاری طیارے کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ دفاع نے بتایا کہ امریکی ایئر فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ طیارے کو جلد از جلد ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کے قابل بنانے کا انتظام کرے۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پرنیل نے کہا ہے کہ محکمہ دفاع ’طیارے میں سیکیورٹی اور مشن سے متعلق ضروری تکنیکی تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا‘ جس میں سیکیورٹی اپ گریڈز، حساس مواصلاتی نظام اور میزائل حملوں سے بچاؤ کی صلاحیت جیسے عوامل شامل کرنا ہوں گے، جن پر بھاری لاگت آ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اپنے دورۂ مشرق وسطیٰ سے قبل امریکی صدر ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے پر رضامند ہوگئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات