45 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومجرم و سزااحسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ مؤخر

احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ مؤخر



(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کردیا گیا۔

احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلاء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے اور ہرجانے کے کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں:پتہ تھا دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کیلئے بلوچستان کو چن سکتا ہے: سرفراز بگٹی

عدالت نے ہرجانے کے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی،عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

احسن اقبال نے مراد سعید کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،مراد سعید نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات