30 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوبنگلادیش نے نئے شیڈول پر بھی اعتراض اٹھادیا

بنگلادیش نے نئے شیڈول پر بھی اعتراض اٹھادیا


بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے سیریز کے نئے شیڈول پر بھی اعتراض جڑدیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کیلئے شیڈول تھوڑا آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ روز تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27، 29 اور یکم جون کی تاریخیں تجویز کیں تھی۔

نئے شیڈول کے تحت میچز 28، 30 مئی اور یکم جون کو لاہور میں ہی کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر

بنگلادیش کے دورے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج دوپہر تک اجلاس میں حتمی فیصلہ کرے گا کہ سابقہ یا نئے کس شیڈول کا انتخاب کیا جائے۔

یاد رہے کہ بھارتی پروپیگنڈہ کے باعث بنگلادیش ٹیم کے ممبران نے پہلے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان کی واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا

گزشتہ روز چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کل خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر دئبی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے ملاقاتیں کیں تھی اور دورے کیلئے قائل کیا تھا۔

نئے شیڈول میں 2 میچز کم کردیے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد بھی اب میزبانی نہیں کر سکے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات