30 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفیصل رحمٰن کا 10 برس کی عمر میں قائدِ اعظم سے ملاقات...

فیصل رحمٰن کا 10 برس کی عمر میں قائدِ اعظم سے ملاقات کا دعویٰ


فیصل رحمٰن— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمٰن نے ایک بار پھر اپنا سابقہ دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت میں نے قائدِ اعظم سے ملاقات کی اس وقت میری عمر 10 برس تھی۔

اداکار کے اس دعوعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ دی جبکہ بیشتر صارفین اداکار کے دعوعے کو مسترد کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل فیصل رحمٰن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی عمر سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح سے بچپن میں ملاقات کی تھی، جو مجھے آج بھی یاد ہے۔ تاہم اس وقت انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا تھا کہ انہوں نے کس عمر میں قائدِ اعظم سے ملاقات کی۔

اب حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل میں ماضی کے انٹرویو کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت میں نے قائدِ اعظم سے ملاقات کی اس وقت میری عمر 10 برس تھی، اس لیے یہ ملاقات مجھے آج بھی یاد ہے۔

پروگرام کے میزبان نے حساب کتاب کے بعد کہا کہ اس لحاظ سے آپ کی (فیصل رحمٰن) عمر 88 برس کے آس پاس ہے جس پر اداکار نے ہامی بھری۔

مذکورہ پروگرام کو ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فیصل رحمٰن اپنی عمر سے متعلق جھوٹ کہہ رہے ہیں۔ بعض صارفین کے مطانق اداکار کی عمر 88 نہیں 58 برس ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات