(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،لاہور شہر میں برائلر مرغی کا گوشت غریب ،سفید پوش طبقے کی دسترس سے باہر، گوشت کی قیمت کا تعین نہ ہونے سے سفید پوش طبقہ مشکلات کا شکار، شہریوں کومرغی 1200 سے 1400 روپے تک پڑنے لگی۔
برائلر مرغی کا صافی گوشت 800روپے کلو تک جا پہنچا، زندہ برائلر کا سرکاری ریٹ 383روپے کلو مقرر، ہول سیل زندہ برائلر397،پرچون ریٹ 411روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں زندہ برائلر 460روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔
سپلائی کم ہونے سے انڈوں کی قیمتیں بھی کم نہ ہوسکیں، شہر میں انڈے 303روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8ہزار970روپے کی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کو ایک اور بڑی شکست
پشاور میں مرغی کے نرخ میں مزید 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کے نرخ 485 سے بڑھ کر 500 روپے ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا ہے، ایک ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 200 سے 250 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے،550 سے 600 روپے کلو میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت اب 800 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
علاوہ ازیں شہرقائد میں مرغی کی قیمتیں کم ہوگئیں،ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی 20روپے سستی ہوگئی،زندہ مرغی 500روپے کلوتک دستیاب ہونے لگی۔
مرغی کاگوشت بھی ایک ہفتے میں 50 روپے کلوسستاہوگیا،پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنما امتیازاحمد نے کہا کہ مرغی کاگوشت 800روپے سے کم ہوکر750روپے کلوتک دستاب ہونے لگا۔
مرغی سستی ہونے کی وجہ طلب میں کمی اور پیداوارکازیادہ ہوناہے،مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 700روپےاورزندہ مرغی کی قیمت 470 روپے کلومقررہے۔