32 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوپی ایم ٹی چوری کی کوشش کرنے والا ملزم شہری کی فائرنگ...

پی ایم ٹی چوری کی کوشش کرنے والا ملزم شہری کی فائرنگ سے زخمی



کراچی:

کیماڑی جنگل شاہ یارڈ میں پی ایم ٹی چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی ضیاء الدین اسپتال کے قریب جنگل شاہ یارڈ میں چوری کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کر دیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمی ہونے والے ملزم کو جیکسن پولیس نے موقع پر پہنچ کر حراست میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان ایم ڈی یارڈ میں پی ایم ٹی چوری کر رہے تھے، ملزمان نے پی ایم ٹی اتار کر پول سے نیچے گرا دی۔

 یارڈ منیجر نے ملزمان کو دیکھ کر للکارا تو انہوں نے منیجر پر فاٸرنگ کردی، یارڈ مینیجر نے بھی ملزمان پر جوابی فاٸرنگ کی جس سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گٸے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے ایک پستول برامد کیا گیا، گرفتار ملزم کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، فوری طور پر ملزم کی شناخت نہیں کی جا سکی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات