30 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل10:پہلے کوالیفائر سے قبل اہم خبر آگئی ۔۔۔۔

پی ایس ایل10:پہلے کوالیفائر سے قبل اہم خبر آگئی ۔۔۔۔



(24 نیوز ) ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رونقیں آج سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں نظر آئیں گی جو پلے آف مرحلے کی میزبانی کررہا ہے۔

کوالیفائرمیں پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا مقابلہ دوسرے نمبر پرآنے والی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، میچ شام آٹھ بجے شروع ہوگا۔

ایلیمینیٹر1 لاہور قلندرزاورکراچی کنگز کے درمیان جمعرات 22 مئی کو کھیلا جائے گا میچ بھی شام آٹھ  بجے شروع ہوگا۔

ایلیمینیٹر 2 کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اورایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم کے درمیان جمعہ 23 مئی کو کھیلا جائے گا، فائنل اتوار 25 مئی کوکھیلا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

  لاہور میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اورشائقین ِکرکٹ کےلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔

 سی سی پی او نے کہا کہ لاہور پولیس کے چاق و چوبندافسران و اہلکار پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی پرمامور ہیں۔

 بلال صدیق کمیانہ نے کہا  کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹر نیشنل کرکٹ کا فروغ ہماری اہم ترجیح ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات