32 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشگفتہ اعجاز کا وزن میں کمی کے بعد نیا انداز توجہ کا...

شگفتہ اعجاز کا وزن میں کمی کے بعد نیا انداز توجہ کا مرکز


—فائل فوٹو

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن کم کرنے کے بعد نئے روپ نے دھوم مچادی، ساتھ ہی ان کے جذباتی کیپشن نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔

پاکستان کی سینئر اور باوقار اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔

 معروف اداکارہ نے کینسر سے طویل جنگ لڑنے والے اپنے شوہر کے بچھڑ جانے کے بعد ناصرف جذباتی صدمہ برداشت کیا بلکہ وہ اپنی ظاہری شخصیت میں بھی نمایاں تبدیلی لائیں۔

شگفتہ اعجاز نے حالیہ دنوں میں شوٹنگ سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سرخ ساڑھی میں بےحد خوبصورت اور پُراعتماد نظر آئیں، ان تصاویر میں ان کا وزن کم ہونے کے بعد کا نیا روپ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ 

تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک پراثر پیغام بھی شیئر کیا کہ اگر میرا ذہن کسی چیز کا تصور کر سکتا ہے اور دل اس پر یقین رکھتا ہے تو میں اسے حاصل بھی کر سکتی ہوں۔

شگفتہ اعجاز کا وزن میں کمی کے بعد نیا انداز توجہ کا مرکز

یہ کیپشن ان کی اندرونی طاقت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس بات کا بھی اظہار ہے کہ وہ غم کے باوجود خود کو سنبھالنے اور زندگی کی طرف واپس آنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ان کے نئے روپ کو خوب سراہا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ایک اور نے کہا زبردست تبدیلی۔

سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے تنقید کا رخ بھی اختیار کیا، کچھ صارفین نے ان کے وزن میں کمی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پہلے بھرے چہرے کے ساتھ زیادہ جواں نظر آتی تھیں، ایک صارف نے لکھا اتنی زیادہ اسمارٹنس آپ پر نہیں سجتی۔

کچھ افراد نے تو ان کے سرخ لباس پہننے پر اعتراض بھی کیا اور کہا کہ شوہر کی وفات کے بعد خواتین کو سفید لباس پہننا چاہیے، ایک تبصرے میں کہا گیا، شوہر کے انتقال کے بعد خواتین غم میں ڈوب جاتی ہیں اور یہاں اداکارائیں پروجیکٹس میں مصروف ہو جاتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات