کراچی:
شہر قائد میں سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ گراؤنڈ کے قریب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے دو ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے ہلاک ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ مزید تفتیش کے لیے علاقہ پولیس ملزم کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے۔