41 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمحسن نقوی کا مشن دبئی کامیاب، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آئیگی

محسن نقوی کا مشن دبئی کامیاب، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آئیگی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں دو میچز کم کردیے گئے ۔ اب سیریز پانچ کی بجائے تین میچوں کی ہوگی۔ منگل کو جنگ نے میچوں کی تعداد کم کرنے کی خبر دی تھی یہ خبر سینئر اسٹاف رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے فائل کی تھی۔ ذرائع کے مطابق معاملات طے کرنے کے مشن پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی خصوصی طور پر دبئی پہنچے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دبئی میں دونوں بورڈز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ، بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناظم العابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوا۔ تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔فیصل آباد میزبانی نہیں کریگا، محسن نقوی نے دورہ پاکستان فائنل کرنے پر بنگلہ دیش بورڈ حکام سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے میچوں کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا لیکن ذرائع کا کہنا کہ 27،29،31 مئی کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول تھی، جو پاکستان سپر لیگ کی تاریخوں میں تبدیلی کی وجہ سے وقت پر نہ ہوسکی۔ چوں کہ ٹیلی وژن کریو پی ایس ایل کیلئے لاہور میں ہوگا اس لئے لاجسٹکس کی وجہ سے تینوں میچ ایک شہر میں رکھ کر عید سے قبل سیریز کو ختم کیا جائے گا۔ سیریز میں تاخیر کی وجہ سے بنگلہ دیش کی عرب امارات کیخلاف دو کے بجائے تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں کی سیریز ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات