کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارجہ میں متحدہ عرب امارات نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش کوٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میںشکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ دوسرے میچ میں کپتان محمد وسیم نے صرف 42گیندوں پر82رنز 9چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے بنائے ۔ سیریز ایک ایک سے برا بر ہوگئی۔ یو اے ای نے206رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کیا ۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5وکٹ پر205رنز بنائے تھے۔