(24 نیوز) بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاحال اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
بنگلہ دیشی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے سے متعلق کشمکش کا شکار ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہوا جس کے باعث دورے کو آگے بڑھادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چین کا نیا ہتھیار، دنیا حیران،امریکی عسکری حلقوں میں سنسنی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورے سے متعلق بنگلہ دیش بورڈ کو آپشن پیش کیے تھے جس پر بی سی بی کا کوئی جواب نہیں آیا۔
خیال رہےکہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔
پی سی بی کی جانب سے سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے اب لاہور میں کرانےکا آپشن بھی زیر غور ہے، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔