36 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومجرم و سزاکراچی سے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ آگنائزیشن کا خطرناک دہشتگرد گرفتار، سنسنی خیز...

کراچی سے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ آگنائزیشن کا خطرناک دہشتگرد گرفتار، سنسنی خیز انکشافات



کراچی:

سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ آگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے ملزم درویش عرف ساگر کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم درویش عرف ساگر نے بتایا کہ وہ محلہ سرگواد لیاری کراچی کا رہائشی ہے۔ ملزم 2015 میں بی ایس او آزاد میں شامل ہوا اور 2018 میں ملزم کالعدم بی ایل اے کے کارندے فاروق بلوچ کے گروپ میں شامل ہوا۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں فاروق بلوچ اور مجید عرف بابا کے ساتھ ملکرکالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کارندوں کی سہولت کاری میں ملوث رہا ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ملزم  اورحیام بلوچ کے ساتھ ملکر خود کش خاتون ماہل بلوچ کی ذہن سازی اورسہولت کاری کرنے میں بھی ملوث رہا۔ گرفتار ملزم بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا علاج معالجہ کروانے اورمحفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔

  گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اس کے قریبی ساتھی فاروق بلوچ، مجید عرف بابا، فراز عرف گنج، ناصر ذکری، شہزاد ذکری اور بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کربلوچستان اورکراچی میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد دہشت گردی کی کاررائیوں میں ملوث ہیں اوربلوچستان میں سرگرم ہیں۔

ملزم کے دو ساتھی پرویز ذکری اور ظفر عرف ماما جعفر ایکسپریس ٹرین حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ گرفتارملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کر کے مختلف بلوچ دہشت گرد تنظیموں کوتقسیم کرنے میں ملوث رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف اور فورسز کے خلاف مہم جوئی میں بھی ملوث رہا ہے گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات