36 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومقومی خبریں421 منشیات فروشوں کو گرفتار، 26 گینگز کیخلاف کارروائی کی گئی: اے...

421 منشیات فروشوں کو گرفتار، 26 گینگز کیخلاف کارروائی کی گئی: اے این ایف


—فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 421 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 26 گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے کرنل مصعب نے قائمہ کمیٹی کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دی۔

اے این ایف کے حکام کے مطابق گزشتہ سال قومی سطح پر انسدادِ منشیات کمپین کا آغاز کیا گیا، اے این ایف کی جانب سے دو مراحل میں آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

اے این ایف کے حکام کا بتانا تھا کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کی 255 جامعات میں انسدادِ منشیات آپریشن کیا، دوسرے مرحلے میں 363 آپریشنز میں 421 منیشات فروشوں کو گرفتار جبکہ منشیات کے 26 گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ گرفتار منشیات فروشوں سے 1420 کلو منشیات قبضے میں لی گئی۔

کمیٹی کے ارکان نے اجلاس کے دوران اے این ایف کے حکام سے سوال کیا کہ ہمیں بتایا جائے تعلیمی اداروں میں منشیات پر وزارت کی کیا کارکردگی ہے؟

اجلاس کے دوران چیئرپرسن چائلڈ رائٹس کمیشن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بچوں کو اسکول لیول پر روکنے کی کوشش کرنی چاہیے، یونیورسٹی لیول پر بچوں کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے، منشیات فروشی اور سپلائی میں مافیاز ملوث ہیں، بچوں کو پکڑنے کے بجائے برائی کی جڑ پر ہاتھ ڈالا جائے۔

عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ اسکولز میں منشیات کے فروغ کو روکنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ضروری ہے، ایک سرکاری اسکول کے استاد نے بتایا دیواروں سے منشیات اندر پھینکی جا رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات