36 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹیشمیرہ کی پیدائش کے بعد میری قسمت بدل گئی: شبیر جان

یشمیرہ کی پیدائش کے بعد میری قسمت بدل گئی: شبیر جان


—فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی یشمیرہ کی پیدائش ان کےلیے خوش قسمتی کی علامت بنی اور ان کی زندگی کا رخ تبدیل ہو گیا۔

اداکار نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی شادی سے بھی 2 بیٹیاں تھیں، لیکن میں مالی مشکلات کا سامنا کرتا رہا، مگر جب میری دوسری بیوی فریدہ سے بیٹی یشمیرہ پیدا ہوئی تو میری قسمت بدلنے لگی۔

شبیر جان کا کہنا تھا کہ یشمیرہ کی پیدائش کے بعد میرے حالات بہتر ہونے لگے، رزق میں وسعت آئی اور زندگی نے نئی کروٹ لی، میں یہ نہیں کہتا کہ پہلی بیٹیاں خوش نصیب نہیں تھیں، لیکن یشمیرہ کی آمد میرے لیے قسمت کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔

شبیر جان کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہو رہی ہے، جہاں لوگ بیٹیوں کو رحمت قرار دے کر ان کے بیان کو سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یشمیرہ شبیر نے کچھ عرصہ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی، تاہم شادی کے بعد انہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات