38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفرقان قریشی اور سبحان اعوان نے شوبز انڈسٹری کے سازشی ماحول سے...

فرقان قریشی اور سبحان اعوان نے شوبز انڈسٹری کے سازشی ماحول سے پردہ اُٹھا دیا


— فائل فوٹو 

معروف پاکستانی اداکار فرقان قریشی اور سبحان اعوان نے شوبز انڈسٹری کے سازشی ماحول کے بارے میں بات کی۔

فرقان قریشی اور سبحان اعوان نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آج کل اداکار اپنے ساتھی اداکاروں کو اپنی مرضی سے تبدیل کروا دیتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں فرقان قریشی نے کہا کہ ایسا ابھی تک میرے ساتھ تو نہیں ہوا لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایسا نہیں ہوتا کیونکہ شوبز انڈسٹری میں ایسا ہوتا ہے اور یہ بہت غلط ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کئی بار ایسا اداکاروں کے آپس میں ذاتی اختلافات کی وجہ سے ہوتا ہے اور کئی بار ایسا تب بھی ہوتا ہے جب کوئی بھی اداکار اپنے ساتھی اداکار کو کم تر سمجھے اور یہ بہت غلط ہے۔

سبحان اعوان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا بالکل ہوتا ہے اور اگر میرے ساتھ کبھی ایسا ہوا بھی ہے تو مجھے پتا نہیں چلا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اداکار کبھی میرے ساتھ کرے بھی تو مجھے برا نہیں لگے گا کیونکہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ جو چیز میرے نصیب میں ہے وہ مجھ سے کوئی بھی چھین نہیں سکتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات