41 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، کشیدگی میں کمی اور...

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر اتفاق


پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطے کے دوران کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر عمومی اتفاق رائے کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے پر عمومی اتفاق رائے سامنے آگیا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ افواج کو رفتہ رفتہ امن کے دوران تعینات پوزیشنوں پر واپس لایا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ سیز فائر اور کشیدگی میں کمی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم دونوں فریقین کے درمیان ایک “غیر رسمی مفاہمت” موجود ہے، جس کا مقصد موجودہ محاذ آرائی کو کم کر کے خطے میں امن و استحکام کی بحالی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات