پاکستانی گلوکارہ تحسین سکینہ کی لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کی تحسین سکینہ جن کو اُن کی آواز اور اسٹائل کی وجہ سے جونیئر ’عابدہ پروین‘ کہا جاتا ہے۔
اُنہیں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عابدہ پروین سے ملاقات کے دوران بہت جذباتی ہوتے اور پاؤں چھونے کی اجازت مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عابدہ پروین نے پہلے تو پاؤں چھونے سے منع کیا لیکن پھر تحسین سکینہ کے کئی بار اصرار کرنے پر اجازت دے دی۔
اجازت ملنے پر تحسین سکینہ نے جھک کر پاؤں چھوئے تو عابدہ پرین نے اُنہیں گلے لگایا اور دعائیں دیں۔
تحسین سکینہ کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بے شک، ہم سب کے لیے عابدہ پروین بہت ہی قابلِ احترام ہیں لیکن ہمارے مذہب میں اس طرح کسی بھی انسان کے سامنے جُھکنے کی اجازت نہیں ہے اس لیے تحسین سکینہ کا یہ عمل ناقابلِ قبول ہے۔