38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومغزہ لہو لہونیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر اور...

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر اور اے ایس ایف عملے میں جھگڑا


نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر اور اے ایس ایف عملے میں جھگڑا ہوگیا، جھگڑا مبینہ طور پر مسافر کے اسٹاف گیٹ استعمال کرنے کی کوشش پر شروع ہوا۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مختلف انڑنیشنل پروازوں کی آمد  و روانگی جاری تھی کہ  انڑنیشنل ڈیپارچر لاونج کے انڑی گیٹ پر  اے ایس ایف کے عملے اور فیملی و بچوں کے ساتھ بیرون ملک جانے والے مسافر کے درمیان اچانک تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔

واقعے کی  ویڈیو فٹیج بھی سامنے آگئی، ویڈیو فوٹیج میں اے ایس ایف اہلکار کو اپنے ساتھیوں کی جانب  اشارہ کرتے دیکھا اور یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ تھپڑ مارے گا، اس کو نہیں چھوڑوں گا۔

ویڈیو میں ایئرپورٹ پر  موجود لوگ نیلی ٹی شرٹ پہنے مسافر کو سمجھاتے بھی سنے اور دیکھے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاملہ بڑھتے دیکھ کر سینیئر حکام موقع پر پہنچنے تو مسافر نے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے اور ہاتھ اٹھانے  کا الزام عائد کیا، تاہم دونوں جانب کا موقف سن کر مسافر کی جانب سے معاملہ غلط فہمی کے باعث پیش آنے کی تحریر دینے پر نمٹا دیا گیا۔

معاملہ نمٹائے جانے پر مسافر بھی بچوں اور فیملی کے ساتھ پرواز کے ذریعے روانہ ہوگیا۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ مسافر رش کے باعث اسٹاف گیٹ سے لاؤنج میں داخل ہونا چاہتا تھا۔

اسٹاف گیٹ صرف ائیرپورٹ پر تعینات اسٹاف اور دیگر فنکشنریز کے لیے  مختص ہوتا ہے، اسٹاف گیٹ استمال کرنے کی ضد پر مسافر کو روکا گیا تو تلخ کلامی ہوئی تاہم بعد میں معاملہ رفع دفع کرادیا گیا اور مسافر فیملی سمیت روانہ ہوگیا۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات