( 24 نیوز)پاکستان مخالف بیانات اور مذہب تبدیلی کے حوالے سے شاہد آفریدی پر الزامات کیلئے مشہور سابق اسپنر دانش کنیریا کی بھارت نوازی بھی کام نہ آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی جواب نے انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت کو دنیا بھر میں رسوا کردیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے سبب جے پور کے سوائی مان سنگھ سٹیڈیم نے لیگ اسپنر دانش کنیریا کی گیلری سے تصویر بھی ہٹادی ہے۔
سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں دانش کنیریا کی تصویر کی موجودگی پر ہندو انتہاپسندوں نے شدید احتجاج کیا تھا تاہم اسٹیڈیم حکام کا موقف تھا کہ قابل ذکر کرکٹرز کے اعزاز تصویر گیلری کا حصہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔۔۔
انیل دلپت کے بعد پاکستان کے دوسرے ہندو کرکٹر دانش کنیریا نے 2000 سے 2012 کے درمیان 61 ٹیسٹ اور 18 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ جس میں انہوں نے 261 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔
اسی طرح بھارت کیخلاف دانش کنیریا کا ریکارڈ خاص طور پر قابل ذکر تھا، جس میں 11 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچوں میں 44 وکٹیں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 2012 میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسیکس کے ساتھ کاؤنٹی کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر انہیں تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔