38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومقومی خبریںمچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گوداموں میں آتشزدگی

مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گوداموں میں آتشزدگی


—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 گوداموں کا سامان جل گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر ہائی وے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گوداموں میں آگ لگی، 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے 5 گھنٹے بعد آگ بجھادی گئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ایک گودام کے مالک صدیق اللّٰہ نے بتایا کہ گراؤنڈ میں 200 کے قریب گودام ہیں، آگ کے باعث 10گوداموں کا مال جل گیا۔

انہوں نے کہا کہ گودام میں پرانے کپڑے اور دیگر اشیاء موجود تھیں جبکہ گوداموں میں آگ لگنے سے ایک کروڑ روپے تک کا نقصان ہوگیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات