38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل دوبارہ شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،...

پی ایس ایل دوبارہ شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، سلمان نصیر


کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز دی کہ پی ایس ایل کو ملتوی کیا جائے۔ جب ڈرون گرا تو معلوم ہوا بات یہاں تک آگئی ہے،دل پر پتھر رکھ کر پی ایس ایل کو چند دنوں کے لیے روکا ، جنگ بندی کا معلوم ہوا تو چیئرمین پی سی بی نے کال پر کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لو، پی سی بی حکام 48،48 گھنٹے نہیں سوئے ، پی ایس ایل دوبارہ شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ۔ پیر کو پنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں ہمیشہ پاکستان نے کھیل اور سیاست کو دور رکھا، بھارت نے کھیل اور سیاست کا فرق نہیں رکھا۔ پہلے عرب امارات میں پی ایس ایل مکمل کروانے کے لیے سوچا، بات زیادہ بڑھ گئی تو ملتوی کرنا پڑا۔ سابق چیئر مین اور سابق کپتان رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان چار دن کے اندر قوم بن کر ابھری ہے ۔ بھارت نے لحاظ نہیں کیا اور کرکٹ کے میدان پر حملہ کردیا۔ پانی، کرکٹ پر کوئی خاندانی قوم حملہ نہیں کرتی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات