38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومخاص رپورٹجعلی تصاویر پر بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا بھڑک اٹھیں

جعلی تصاویر پر بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا بھڑک اٹھیں



(24 نیوز)پریتی زنٹا، جو کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک ہیں، نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنے ساتھ ویبھاؤ سوریا و نشی کی تصویر اور ویڈیوز پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ویبھاؤ، جو کہ راجستھان رائلز کے 14 سالہ کرکٹر ہیں، کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصاویر کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس میں انہیں ویبھاؤ کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

پریتی زنٹا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ان تصاویر کو ”جعلی خبریں“ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ کیسے میڈیا کے چینلز بھی اس جھوٹ کو اس طرح دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا، ”یہ جعلی تصویریں اور جھوٹی خبریں ہیں، میں بہت حیران ہوں کہ نیوز چینلز ان تصاویر کو جعلی خبروں کے طور پر دکھا رہے ہیں۔“

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے ایک خبر کا لنک شیئر کیا اور دوبارہ تصدیق کی کہ یہ جعلی خبریں ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تصویر مکمل طور پر جعلی ہے۔

مزید پڑھیں:اہلیہ کیساتھ بدسلوکی پر رجب بٹ کی وضاحت

پریتی زنٹا کے ساتھ ویبھاؤ کی ملاقات کا ویڈیو راجستھان رائلز کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا گیا تھا جس میں پریتی زنٹا اور ویبھاؤ کے درمیان مختصر بات چیت دکھائی گئی۔

ویڈیو میں پریتی ویبھاؤ کے ساتھ ہاتھ ملاتی ہیں مگر گلے لگانے کا کوئی منظر نہیں تھا راجستھان رائلز نے اس ویڈیو کے پس منظر میں گانے ”کوئی مل گیا“ کا استعمال کیا تھا۔

پریتی زنٹا نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تصویر مکمل طور پر جعلی تھی اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا اس تصویر کو حقیقت کے طور پر دکھانا ان کے لئے حیرانی کا باعث ہے۔

پریتی زنٹا ان دنوں اپنی سات سالہ وقفے کے بعد فلمی صنعت میں واپسی کے لیے تیار ہیں، ان کی آخری فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ”بھیائی جی سپرہٹ“ تھی۔

اب وہ راج کمار سنٹوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”لاہور 1947“ میں نظر آئیں گی جس میں سننی دیول، شبانہ اعظمی اور علی فضل اہم کرداروں میں ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات