کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ پلے آف میں کوالی فائی کرنے کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم اسلام آباد سے پیر کو لاہور پہنچ گئی۔ قلندرز کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلا ایلی منیٹرجمعرات کو کھیلے گی ۔ اس نے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی کو گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں شکست دی تھی۔ بقیہ میچوں میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز ٹیم کو جوائن کریں گے۔مہدی حسن میراز کو بنگلہ دیش بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لئے این او سی جاری کردیا ہے۔ وہ منگل کو لاہور پہنچیں گے ۔