کراچی (عبدالماجد بھٹی) سپر لیگ 10 گروپ میچوں کے اختتام پراسلام آباد نے دس میں سے چھ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری ، کراچی کنگز نے دس میں سے چھ میچ جیتے چار ہارے اور بارہ پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ لاہور قلندرز نے گیارہ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پلے آف میچوں کا آغاز بدھ سے لاہور میں ہوگا۔ کوالی فائر میں بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہونگی ، فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائیگی ۔ جمعرات کو پہلا ایلی مینیٹر لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔کوالی فائر میں ہارنے والی ٹیم اور ایل مینیٹر کی فاتح ٹیم جمعے کو دوسرے کوالی فائر میں آمنے سامنے ہوں گی اور فاتح ٹیم بھی اتوار کو فائنل میں جگہ بنائے گی۔