38.5 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومخاص رپورٹمسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں: پاکستانی...

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار 



( 24 نیوز ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

عرب گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی موجودہ علاقائی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سمیت دیگر جارحانہ بھارتی اقدامات اشتعال انگیز، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے سفیروں کو آگاہ کیا کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کی کھلم کھلا کارروائی پر پاکستان کا ردعمل عالمی چارٹر کے تحت اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں متناسب اقدام تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئےاہم خبر ۔۔۔۔

عاصم افتخار احمد نے عرب سفیروں کو آگاہ کیا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور کشیدگی میں کمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات