36 C
Lahore
Wednesday, May 21, 2025
ہومخاص رپورٹوردی کسی بھی رنگ کی ہو ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے...

وردی کسی بھی رنگ کی ہو ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر



( 24  نیوز )ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چینی میڈیا گروپ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی، معرکۂ حق، پاک چین تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کر دیا۔

  ڈی جی آئی ایس پی آر نے   کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اپنی قوم اور اس کا عزم ہے، ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے اوپر انحصار کرتے ہیں،جب عزم مضبوط ہو تو بین الاقوامی برادری بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

 انہوں نے  کہا کہ  پاکستان کی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، پہلے بھی کہتا رہا ،اب بھی کہتا ہوں ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری   نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کی بنیاد ہیں،  دنیا اس وقت کئی بڑے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، جن میں موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ، اور معاشی مسائل شامل ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی ملک دوسرے ملک پر بلاجواز اور جھوٹے بیانیے کے تحت چڑھ دوڑے، تو یہ عمل ناقابلِ قبول ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں ؟ اہم خبر آ گئی ۔۔۔۔۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے پڑوسیوں پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش نہیں کر سکتا،انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستانی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ اب جھکے گی، ہمارے لیے شہادت زندگی سے زیادہ قیمتی ہے، چاہے کسی نے نیلی، سفید یا خاکی وردی پہنی ہو، شہادت ہمارے لیے اعزاز ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک چین تعلقات کو خطے میں امن و استحکام کی بنیاد قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دو ذمہ دار ریاستیں ہیں جن کی پہلی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کا تعاون مثالی ہے،دہشتگردی کا مقصد ہی ترقی کو روکنا ہے، لیکن ہم اسے شکست دے کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

 مزید پڑھیں:کتنے جہاز تباہ ہوئے؟بھارتی سیکرٹری خارجہ پارلیمانی کمیٹی کو کوئی جواب نہ دے سکے

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے چینی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو چین کی کم عرصے میں بڑی آبادی کے ساتھ حاصل کردہ ترقی سے سبق لینا چاہیے،پاکستانی عوام بھی امن، استحکام اور ترقی کے خواہاں ہیں، ہماری اولین ترجیح امن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج پاکستان کی گلیوں میں لوگ فتح نہیں بلکہ امن کی خوشی مناتے نظر آتے ہیں،ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، ہم امن پسند قوم ہیں، آپ دیکھیں گے ان شاء اللہ، پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا۔
 

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات