(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر واضح کردیا۔ایران کا امریکا کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں ایران یورینیم کی افزودگی جاری رکھےگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے تو معاہدہ ممکن ہے، ہم اس مقصد کیلئے سنجیدہ بات چیت پر تیار ہیں۔امریکا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتا ہے، اس یقین دہانی کا ایک معاہدہ دسترس میں ہے۔ ایران معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر یورینیم کی افزدوگی جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ سلمان نے فلسطینی شہدا کے اہل خانہ کیلئے بڑا اعلان کردیا