40.9 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومقومی خبریںہوٹل کے کمرے سے دو روز قبل بیرون ملک سے آنے والے...

ہوٹل کے کمرے سے دو روز قبل بیرون ملک سے آنے والے شخص کی لاش برآمد


کراچی میں  پی آئی ڈی سی کے قریب نجی ہوٹل کی ساتویں منزل کے کمرے سے ایک شخص کی لاش ملی، متوفی دو دن قبل ہی بیرون ملک سے کراچی پہنچا تھا۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، لاش کی شناخت ندیم قادر شبیر قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کا آبائی تعلق صادق آباد ہے جس نے بیرون ملک میں رہائش اختیار کر رکھی تھی ، متوفی دو روز قبل بیرون ملک سے آیا تھا اور دفتر کی جگہ تلاش کر رہا تھا۔

گزشتہ روز ندیم کی طبیعت خراب ہوئی تو نجی ہوٹل کی انتظامیہ نے اسپتال بھی منتقل کیا تھا، پولیس کے مطابق متوفی ندیم کی طبعی موت ہوئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات