40.9 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارتی ہیکرز فعال، ایس ای سی پی کا کمپنیوں کیلیے سائبر الرٹ...

بھارتی ہیکرز فعال، ایس ای سی پی کا کمپنیوں کیلیے سائبر الرٹ جاری



لاہور:

پاکستان کی جانب سے بھارت کے حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارتی ہیکرز بھی فعال  ہوگئے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کیلیے سائبر الرٹ جاری کردیا گیا. 

مراسلہ میں کہا گیا کہ کمپنیاں بلند ترین جغرافیائی سیاسی صورتحال اور سائبر خطرے کے پیش نظر   سائبر سیکورٹی کیلئے سخت اقدامات کریں ممکنہ سائبر حملے مالی معاملات کے الیکڑونک  لین دین اور آپریشنل کام میں نقصان پہنچا سکتے ہیں.

سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے اپنی رجسٹرڈ کمپنیوں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی سسٹم کو ملٹی فیکڑ مضبوط کریں۔ ملازمین کو اس بات کی ترغیب دی جائے کہ وہ یو آر ایل ایس کو غیرقانونی طورپر استعمال نہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ہیکرز کی سائبر دہشتگردی کا سلسلہ جاری

غیرضروری کمیونیکیشن نہ کی جائے اور کسی بھی ایسے لنک کو کلک نہ کیا جائے جو کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آرہی ہو۔ اس سے کوئی بھی آپ کے سسٹم میں رسائی حاصل کرسکتاہے۔

علاوہ ازیں تمام کمپنیاں خطرے کی تشخیص اور اہم بنیادی ڈھانچے، ویب سائٹس اور پیچ کی شناخت کی حفاظتی کمزوریوں کی جانچ کا انعقاد کریں۔  جدید ترین اینٹی وائرس ٹولز اور فائر والز کو استعمال کریں۔

غیر معمولی رویوں کے لیے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔ آف لائن بیک اپ کو برقرار رکھیں اور واقعات سے بازیابی کے لیے ڈیٹا کی بحالی کو باقاعدگی سے درست کریں۔  ڈیوائس اور سسٹم میں سخت نظام لاگو کیا جائے۔ ایس ای سی پی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات