(24نیوز) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے بغیر ٹھوس ثبوت ایرانی شہریوں کی برطانیہ میں گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ میں ایران نے برطانوی ناظم الامور کو طلب کرکےبرطانیہ میں ایرانی شہریوں کی گرفتاری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا،وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتخانے کو مطلع نہ کرنا، قونصلر رسائی روکنا عالمی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے3 ایرانی باشندوں کو جاسوسی کے الزام میں 3 مئی کو لندن سے گرفتار کیا گیا تھا،ایرانی باشندوں پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے اگست 2024 تا فروری 2025 مبینہ طور پر جاسوسی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو صاف جواب۔۔فرانس نے رافیل سورس کوڈ تک رسائی سے انکار کردیا