35.2 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومقومی خبریںروپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان

روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان


خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔

سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی معلومات دینے والے کو 10لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم فرید حاصلو نے7 اپریل کو خاتون ٹیچر صدف حاصلو کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، قتل کی واردات کے بعد پولیس کانسٹبل کو ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات