(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑھتے ہو ئے ٹیرف برطانیہ اور یورپی یونین کو پھر قریب لے آئے،بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین میں پہلا اقتصادی معاہدہ طے پاگیا۔
برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے معاہدے کو برطانیہ اور یورپی یونین کیلئے فتح قرار دے دیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین خوراک اور پودوں پر کسٹم چیک ڈیوٹی میں نرمی کرنے پر متفق ہو گئے۔
خوراک ،ماہی گیری ،دفاع ،پاسپورٹ کنڑول پرمعاہدے طے پائے،برطانوی شہری یورپ جانے کیلئے ای گیٹس استعمال کرسکیں گے،خوراک کی ڈیل سے برطانیہ میں اشیا کی قیمتوں میں کمی آئے گی،برطانیہ اور یورپی یونین میں برطانوی سمندروں میں ماہی گیری پر 12 سالہ معاہدہ طے ہو گیا۔
برطانیہ اور یورپی یونین کا ماہی گیری کا نیا معاہدہ 2038 تک جاری رہے گا۔ برطانیہ اور یورپی اتحادیوں نے نوجوانوں کی بہتری کیلئے بھی ملکرکام کرنے پر اتفاق کیا۔
برطانیہ اور یورپی یونین کے نوجوانوں کو محدود مدت کیلئے کام، تعلیم اور دیگر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر ٹھوس ثبوت شہریوں کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ایرانی وزارت خارجہ