کراچی:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ہماری بری اور فضائی افواج سے پٹائی دیکھ کر ہماری بحری فوج سے لڑنے کو تیار ہی نہیں ہوئی ورنہ پاکستان نیوی ایک بار پھر آپریشن دوارکا کی یاد تازی کردیتی۔
یہ بات انہوں ںے پاکستانی نیوی ڈاکیارڈ کے دورے میں نیوی کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں انہوں نے نیوی کے افسران و جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان کے ہمراہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج بری اور فضائی پٹائی دیکھ کر اور ہماری بحری فوج کی تیاری کو دیکھ کر پاکستانی نیوی سے لڑ کر مزید پٹنے اور رسوا ہونے کے لیے تیار نہیں ہوئی۔
کشیدہ صورتحال میں قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، بہادر افواد میں مربوط تعاون سنہری باب ہے پاکستانی عوامی بھی اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
بھارتی مہم جوئی میں دنیا میں ایک بار پھر دیکھ لیا کہ ہماری بحریہ مکمل طور پر تیار تھی، بحری ہتھیار مقررہ پوزیشن پر نصب کردیے گئے تھے ہماری بحریہ ایک بار پھر دوارکا کے لیے تیار تھی،